Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے تجرباتی فارم جلالپور پیر والا میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے تجرباتی فارم جلالپور پیر والا میں سوسائٹی آف فیسیلیٹرز اور ٹرینرز (سافٹ) کے زیر اہتمام جلال پور پیر والا (بستی کلاب)میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا ۔
اس پروجیکٹ کا مقصد جنوبی پنجاب میں نمکیات سے متاثرہ، زرعی مناظر کے انتظام اور رہنے والے لوگوں کے ساتھ موافقت کی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔
پروجیکٹ کی قیادت مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، جامشورو، سندھ نے کی ہے۔ ورکشاپ میں مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی، جن میں زراعت توسیع، ویٹرنری اور واٹر مینجمنٹ شامل ہیں۔
نمکین متاثرہ علاقے سے تعلق رکھنے والے تقریبا 40 کسانوں نے شرکت کی، اور ورکشاپ میں ماہرین کے ساتھ اپنے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈین پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ ، ڈاکٹر ناصر ندیم ، ڈاکٹر تنویر احمد ، ڈاکٹر احمد ، ڈاکٹر نذر فرید ، ڈاکٹر ناہید بانو ، مس بنیش سرفراز سمیت دیگر فیکلٹی اور کسانوں سے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button