Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایم ڈی اے ٹاون پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کماؤ پوت بن گیا

ٹارگٹ سے 132فیصد زیاہ کمائی کرلی

ایم ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کی سالانہ آمدن اور ریکوری میں مالی سال21 -2020 میں ریکارڈ اضافہ۔

رواں مالی سال میں ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کا ماہ اپریل تک کا مطلوبہ بجٹ 245.042ملین رکھا گیا تھا، جبکہ حاصل کردہ ٹارگٹ 324.267ملین ہے۔

اس طرح مطلوبہ ٹارگٹ کا حصول٪ 132رہاجبکہ مئی اور جون 2021ء کی ریکوری ابھی مطلوبہ ٹارگٹ میں شامل نہیں کی گئی ہے۔

بجٹ2020-21 میں ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ میں مالی سال 2020-21میں کمرشلائزیشن کی مد میں اپریل تک کا ٹارگٹ 166.667 ملین رکھا گیا تھا جبکہ ماہ اپریل تک219.683 ملین کی آمد ن ریکارڈ کی گئی ہے جوکہ ٹارگٹ سے 32فیصد زائد ہے ۔

اسی طرح ایم ڈی اے کو بلڈنگ پلان کی مد میں ماہ اپریل تک 57.301ملین،جرمانے کی مد میں 43.489ملین، سب ڈویژن آف پلاٹ کی مد میں 1.062ملین،این او سی کی مد میں 0.770ملین، کلیئرنس آف سرٹیفیکٹ کی مد میں 1.616ملین اور کمبینشن /ڈی کمبینشن فیس کی مد میں 0.346ملین روپے کی آمدن ہوئی۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی اے اس وقت ایک ٹیم ورک کی شکل میں کام کر رہا ہے۔

ادارے کی بہتری اور ترقی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ادارے کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کو پاؤں پر کھڑا کر دیا ہے انشااللہ بہت جلد نئے پراجیکٹ لانچ کر کے ایم ڈی اے کی عزت اور وقار اور آمد ن میں مزید اضافہ کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button