Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایچ ای سی نے بی پی ایس اساتذہ کی سن لی

آل پاکستان یونیورسٹی بی پی ایس اساتذہ کی ایسوسی ایشن کے کابینہ کے اراکین نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل چیئرمین ہائرایجوکیشن کے معاون خصوصی اویس احمد ظفر علی سیال اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عابداللہ انور سے ملاقات کی اور بی پی ایس یونیورسٹی اساتذہ کے مختلف مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بی پی ایس اساتذہ کے مسائل سے اتفاق کیا، اور اساتذہ کے ساتھ ملازمتی ڈھانچے کی عدم موجودگی کی وجہ سے کی گئی ناانصافیوں پر افسوس کا اظہار کیا ۔
اگرچہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی آرڈیننس 2002 میں یہ ملازمتی ڈھانچہ واضح طور پر موجود ہے ۔ ہائر ایجوکیشن اور آل پاکستان یونیورسٹی پی پی ایس اساتذہ کی ایسوسی ایشن کے کابینہ کے اراکین اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ 16 جولائی تک اٹھائے گئے تمام مسائل کے حوالے سے آل پاکستان بی پی ایس اساتذہ کے ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے گا اور اٹھائے گئے اعتراضات کی روشنی میں نیا ڈرافٹ کمیشن کو بھیج دیا جائے گا ۔اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا کہ آل پاکستان بی پی ایس یونیورسٹی اساتذہ کے کابینہ کے اراکین کی عیدالاضحیٰ کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اراکین سے ملاقات بھی کرائی جاے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button