Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایک اور کیپٹن وطن پر شہید ہوگیا

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں کیپٹن کاشف شہید ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے شہر پنجگور کے میں گچک کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کو دہشت گردوں نے پنجگور کے علاقے گچک میں نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں کیپٹن کاشف شہید جب کہ دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو علاج معالجے کےلیے خضدار منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ ماہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں بھی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی تھی، جس کے نتیجے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہوگئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button