Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایک ماہ میں 2283بجلی چور ہتھے چڑھ گئے،5کروڑ 26لاکھ32ہزارروپے جرمانہ

میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں مئی2021ء میں 2283بجلی چورپکڑلئے۔31 لاکھ29 ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 5کروڑ 26لاکھ 32 ہزارروپے جرمانہ عائد۔357مقدمات درج۔

یکم تا31مئی2021؁ء کے دوران ملتان میں 427 صارفین کو 11537844روپے جرمانہ عائدکیا گیا اور54مقدمات درج کروائے گئے۔

ڈی جی خان میں 362صارفین کو5429169روپے جرمانہ عائداور81 ایف آئی آرز درج،وہاڑی میں 159 بجلی چوروں کو4281197روپے جرمانہ عائداور21 مقدمات درج،بہاولپور میں 207صارفین کو 6331246 روپے جرمانہ عائداور46مقدمات درج،
ساہیوال میں 305 بجلی چوروں کو6351443روپے جرمانہ عائداور44 ایف آئی آر درج،رحیم یار خان میں 297صارفین کو5704427روپے جرمانہ عائد اور 28 مقدمات درج، مظفرگڑھ میں 314صارفین کو 5909564 روپے جرمانہ عائداور30مقدمات درج،بہاولنگر میں 84صارفین کو2582695روپے جرمانہ عائداور23ایف آئی آرز درج،خانیوال میں 128صارفین کو4505872روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور30 مقدمات درج کروائے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button