Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ای وی ایم مشین کا انعقاد ووٹر ز سے ووٹ کا حق چھیننے کے مترادف ہے:کرامت شیخ

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنو بی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں اے وی ایم مشین کا انعقاد ووٹرز سے ووٹ کا حق چھیننے کے مترادف ہے۔
اپوزیشن حکومت کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپوزیشن نے سیاسی پوائنٹ سکورننگ کا کردار ادا کیا جس کی وجہ سے آج پوری قوم کے سامنے مفاد پرست سیاسی جماعتوں کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ۔
عوام آنے والے وقتوں میں پی ایس پی کی سپورٹ کرے تو قائد مصطفی کمال ملک وقوم کو دریش مسائل اور بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ سے غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا جارہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ دنیا کے 167جمہوری ممالک میں صرف 8ممالک میں اے وی ایم مشین کے زریعے ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار ہے تاکہ وہ ووٹرز کے ووٹ پر شب خون مارتے رہیں اور آج عمران خان بھی پاکستان میں وہی طریقہ کار اختیار کرنا چاہتے ہیں۔
اگر عمران خان اور ان کی کابینہ نے گذشتہ چار سالوں کے دوران غریب قوم کو صیح معنوں میں ریلیف دیا ہوتا تو ای وی ایم مشین کی ضرورت نہ پڑتی اسی لئے ای وی ایم مشین کے زریعے ووٹرز سے اس کے ووٹ کا حق نہ چھینا جائے پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اسی لئے جمہوری انداز میں ووٹ کاسٹ کرنے کے طریقہ کار کو اپنا یا جائے ۔
جب پٹرولیم کا ڈیجیٹل پیمانہ درست نہیں ہو سکا تو اے وی ایم مشین کیسے چل سکے گی اسی طرح 60 فی صد دیہی آ بادی ہے وہاں لوگ ووٹ کیسے کاسٹ کرسکیں گے جو کہ گذشتہ 75سالوں سے ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جس کی وجہ سے سفید پوش طبقہ مزید پریشانی سے دوچار ہے ۔
ایک طرف یہ حالات ہیں تو دوسری طرف گذشتہ تین سالوں کے دوران ملتان کی اے ڈی پی واپس چلی گئی اور امسال بھی دوسرا کوارٹر شروع ہوچکا ہے لیکن صورتحال یہ ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کا پہیہ جام ہے شہریوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے سیوریج مسائل جوں کے توں ہیں بلدیاتی نظام بااختیار نہ ہونے کی وجہ سے نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے کے دعوے ریت کا ڈھیر ثابت ہو چکے ہیں ۔
ماضی گواہ ہے کہ پی ایس پی کے قائد مصطفی کمال کو جب کراچی میں کام کرنے کا موقع ملا تو انہوں نے کراچی کی تقدیر بدل دی۔
لیکن آج وہاں کے حالات بھی قابل رحم ہیں لیکن ملک کی بڑی جماعت ہونے کی دعویدار پیپلز پارٹی کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button