Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ای وی ایم کو سیاسی فٹبال نہ بنایا جائے، ملک صنعتی انقلاب سے گزر رہاہے:صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں اصلاحات ضروری ہے، ای وی ایم کو سیاسی فٹبال نہ بنایا جائے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں شفافیت کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے، ای وی ایم سے انتخابات میں شفافیت اور نتائج کا پتہ چلے گا، ای وی ایم سے ووٹر کی رازداری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ای وی ایم سسٹم میں پرانے بیلٹ پیپر کا بھی سسٹم شامل ہے، درخواست ہے کہ انتخابی اصلاحات کو سیاسی فٹبال نہ بنایا جائے۔
صدر مملکت نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ضروری ہیں مگر شور شرابے سے نہیں ہوسکتا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے حکومت ای ووٹنگ کے لیے اقدامات کررہی ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت نے جنسی زیادتی کے کیسز سے نمٹنے کے لیے قانون سازی کی ہے، جنسی زیادتی کے واقعات کو روکنا معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ پاکستان کے کچھ حصوں میں خواتین کو وارثتی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے، حکومت میں خواتین کے ملکیتی حقوق کا ایکٹ 2020 منظور کرایا ہے، قانون اللہ کا موجود ہے مگر اس پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔
صدر مملکت نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان میں قدرتی آفات کا خدشہ ہے، وزیراعظم نے نسلوں کی خاطر بلین ٹری سونامی کا اعلان کیا، حکومت نے 10 بلین ٹری سونامی اور کلین اینڈ گرین پاکستان کا اعلان کیا۔
بھارت دہشت گردی میں ملوث اور تخریب کاری کا سہولت کار ہے کشمیر سے متعلق پاکستانی موقف پر چین، ترکی، آذربائیجان ودیگر ممالک کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ بھارت کئی دہائیوں سے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے، وزیراعظم نے ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کا مسئلہ اٹھایا ہے، بھارت دہشت گردی میں ملوث تخریب کاروں کا سہولت کار ہے۔
پاکستان کی خواہش ہے پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کو جوڑا جائے، چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت کچھ عناصر سی پیک کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، بھارت پاک چین تعلقات میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش میں ناکام ہوگا۔
صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ دنیا عمران خان کے سیاسی تدبر پر ان کی شاگردی اور مریدی اختیار کرے۔
دعا ہے پاکستان میں جمہوری اقدار اور ایک دوسرے کی برداشت کی روایات فروغ پائیں، گزشتہ تین سالوں میں پاکستان میں بہت سی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے مثبت اثرات کے سبب دنیا کی معیشت سکڑی ، لیکن پاکستان کی معاشی کارکردگی بہت بہتر رہی، پاکستان میں معیشت کی نمو کورونا کے باوجود بہتر رہی۔
اپوزیشن کے شور شرابے پر صدر مملکت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود آپ شور مچائیں مگر حقیقت تسلیم کرنی پڑے گی، ملک صنعتی انقلاب سے گزر رہاہے جسے شور شرابے سے نہیں روکا جاسکتا۔ سرمایہ کاروں کاحکومتی پالیسیوں پر اعتماد 60 فیصد بڑھا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بہتر کارکردگی کے حوالے سے ماضی کے ریکارڈ توڑ ڈلے ، جب کہ تعمیراتی شعبے میں تاریخی ترقی کا سہرا وزیراعظم کے سرجاتاہے، زرعی شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، ماضی میں حکومتوں نے کارخانوں اور صنعتوں سے ترقی کی۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کاروبار شروع کرنے سے متعلق آسانی میں 28 درجے بہتری آئی، سیمنٹ اور اسٹیل کے ساتھ 60 کے قریب صنعتیں چل رہی ہیں، غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔
ایف بی آر نے گزشتہ سال کی نسبت 18 فیصد زائد ٹیکس اکٹھے کیے، جب کہ آئی ٹی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button