Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

اے ایس پی سدرہ خان اور ڈی ایس پی اشرف تبسم کےلئے شیلڈ

ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی سے کبیر والا سے تبدیل ہونے والی اے ایس پی سدرہ خان اور بورے والا سے تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی اشرف تبسم نے الوداعی ملاقات کی، ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے دونوں افسران کو یادگاری شیلڈز دیں، اور ان کی اگلی تعیناتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
سید خرم علی نے کہا کہ تبادلہ سرکاری ملازمت کا لازمی جزو ہے افسر کی اچھی کارکردگی اس کی ذاتی نیک نامی کے ساتھ محکمہ کے لیے بھی ایک اچھے تاثر کا سبب بنتی ہے، دونوں افسران نے اپنی تعیناتی کے دوران جس محنت ،لگن اور فرض شناسی سے اپنے فرائض انجام دے کر لوگوں کے تحفظ اور آرام سکون کے لیے فعال کردار ادا کیا وہ قابل ستائش ہے۔
بعد ازاں آر پی او ملتان نے قیصر محمود ٹریفک وارڈن کو اچھی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button