Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

اے ایف ایل ملتان ڈویژن کے تربیتی کیمپ کا آغاز

اے ایف ایل ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام ملتان کے کھلاڑیوں کے لیے تربیتی کیمپ کا باقاعدہ آغاز ملتان کرکٹ گراؤنڈ نواں شہر ملتان میں ہوگیا. کیمپ کا باقاعدہ افتتاح محمد جمیل کامران صدر اے ایف ایل ساؤتھ پنجاب نے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے ایف ایل تیزی سے پاکستان میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے آنے والے نئے کھلاڑیوں کو اس کھیل سے مکمل آگاہی جبکہ اور دیگر کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے ایسے کیمپوں کا انعقاد کرنا بہت ضروری ہے، تاکہ اس کھیل کے شوقین کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیتوں کے اظہار کے لیے تیار ہوجائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی موسم گرما کی شدت اور کرونا جیسے موذی مرض میں کمی ہوگی اس کیمپ کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا، فی الحال اے ایف ایل کا تربیتی کیمپ ہفتے میں تین دن جاری رہا کرے گ،ا باقی ایام میں کھلاڑی انفرادی طور پر اپنی فٹنس کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔
مصدق حنیف سیکرٹری اے ایف ایل ملتان ڈویژن نے کہا کہ ایسے کیمپوں کا انعقاد کا مقصد کرونا کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فرسٹریشن کا شکار نوجوان کھلاڑیوں کو دوبارہ کھیلوں کے میدانوں کی طرف راغب کرنا ہے
قیصر جاوید چیف کوچ تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ کے دوران وہ کھلاڑیوں کو جدید طریقہ سے اس کھیل کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کریں گے اور جدید خطوط پر ان کی تربیت کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button