Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بائیوٹیکنالوجی پراجیکٹ کے ہاسٹل اور گرین ہاوس، اینیمل ہاوس مکمل ہوگئے

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ہاسٹلز بلاک انسٹیٹیوٹ آف مائیکروبیالوجی اینڈ بائیوٹیکنالوجی اور گرین ہائوس اینڈ اینیمل فارمز ہائوس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کیا ۔
اس موقعہ پر باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس میں رجسٹرار صہیب راشد خان ، ڈائریکٹر بائیوٹیکنالوجی ڈاکٹر ریحان صادق ، ممبر سنڈیکیٹ ڈاکٹر اکبر انجم ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی ، ڈین ڈاکٹر عبدالرحیم ، ڈین ڈاکٹر محمد عزیر،ڈاکٹر جاوید سلیانہ ، ڈاکٹر حامد ، ڈاکٹر بابر، ڈاکٹر ممتاز کلیانی، ڈائریکٹر ڈاکٹر نعمان عباسی، ڈاکٹر عامر نواز، ڈاکٹر ریحانہ کوثر، ڈاکٹر سہیل ارشد،پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر ڈاکٹر تنویر احمد ، یونیورسٹی ایکسیئن محمد اصغر ، سیکورٹی آفیسر خلیل احمدکھور، اسسٹنٹ انجینئر ہاشم گلزار ، انجینئر عمران شیخ ، سب انجینئر محمد خاور سمیت موجود تھے۔
اس موقعہ پر ڈائریکٹر ڈاکٹر ریحان صادق نے وائس چانسلر کو بریفنگ دی اور کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے دونوں پراجیکٹ اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہوئے ہیں۔ جو کہ خوشی کا باعث ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بائیوٹیکنالوجی ہاسٹل میں 80 سے زائد کمرے تیار کیے گئے ہیں۔ جس پر 6 کروڑ سے زائد لاگت آئی ہے۔ جبکہ گرین ہائوس فارم پر ایک کروڑ لاگت آئی ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے اس موقعہ پر کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی معاونت سے یہ پراجیکٹس مکمل ہوئے ہیں۔ جو کہ خوشی کا باعث ہیں۔ اور میں توقع کرتا ہوں کہ ان منصوبہ جات کے مکمل ہونے سے طلباء کو بہت سی سہولیات حاصل ہونگی، اور گرین ہائوس کی معاونت سے انہیں بھرپور ریسرچ کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔
وائس چانسلر نے مزید کہاکہ ہائرایجوکیشن کمیشن کے ساتھ متعدد پراجیکٹس پر بات چیت جاری ہے جو کہ جلد ہی حتمی شکل اختیار کرلیں گے، اور بہاء الدین زکریایونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں مزید اضافہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button