Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی، تین کرکٹرز پر ایک سال کی پابندی عائد

سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ میں بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر تین سری لنکن کرکٹرز پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی۔
سری لنکن کرکٹرز گوناتھکلا، کوشل مینڈس اور نیروشن ڈکویلا انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوران درہم کاؤنٹی کی سڑکوں پر گھومتے دکھائی دیے تھے، واقعے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی تھی،تینوں کھلاڑیوں کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر وطن واپس بھیج کر معطل کردیا گیا تھا۔
اب سری لنکن کرکٹ بورڈ نے تین کھلاڑیوں کے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے، اور 10 ملین سری لنکن روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک انضباطی کمیٹی نے مینڈس، گوناتھکلا اور ڈکویلا پر دو سال کی پابندی عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔تینوں کرکٹرز پر ایس ایل سی نے تین الزامات عائد کیے ہیں جن میں ٹیم مینجمنٹ کی ہدایات سمیت خلاف ورزی کرکے کھلاڑیوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنا شامل ہیں۔
علاوہ ازیں رات کے ساڑھے 10 بجے تک باہر گھومنا اور ہوٹل کے کمروں میں موجود ٹیم کے بائیو سیکیو ببل کو توڑنا بھی شامل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button