Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بارشوں کی وجہ سے اگر کپاس کا رنگ پیلا ہو جائے تو کاشتکار یوریا کھاد کا محلول سپرے کریں: ڈاکٹر زاہد محمود

سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ،ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے کپاس کے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چونکہ اس وقت ہرطرف بارشیں ہو رہی ہیں اور بعض اوقات کپاس کے کھیت میں پانی زیادہ دیر کھڑا رہنے سے کپاس کے پودوں کا رنگ پیلا ہونا شروع ہوجاتا ہے تو ایسی صورت میں کاشتکار پانی کے نکاس کے بعد وتر آنے پر یوریا کھاد کا دو فیصد محلول یعنی 2کلوگرام یوریا 100لٹر پانی میں ملا کرکپاس کی فصل پر سپرے کریں۔
ایسی صورت میں سپرے کے بعد بھی پودوں کی بڑھوتری مناسب طریقے سے نہ ہو رہی ہو تو 10 دن کے وقفے سے دوبارہ سپرے کریں۔ اور کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ بارش کے بعد کھیت میں جمع ہونے والے پانی کو زیادہ دیر تک کھڑا نہ ہونے دیں۔ پانی اگر 24 گھنٹے سے زیادہ دیر جمع رہے تو فصل کی بڑھوتری رک جاتی ہے جبکہ 48 گھنٹے بعد پودے مرجھانے لگتے ہیں۔

اور اگر کپاس کے کھیت کے قریب چاول، چارہ جات یا کماد کی فصل موجود ہو تو مناسب یہی ہے کہ زائد پانی کو ان فصلوں میں منتقل کر دیا جائے۔ ایسا ممکن نہ ہو تو کھیت کی ایک طرف چار فٹ گہری اور دو فٹ چوڑی کھائی کھود کر پانی اس میں جمع کر لیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button