Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں :سی ای او میپکو

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کر لئے گئے ہیں۔
میپکو میں خصوصی کنٹرول روم کے قیام کے علاوہ افسران اور ملازمین کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں۔ بارش یا کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اضافی ٹرانسفارمرز اور ٹرالیوں کی موجودگی کو یقینی بنایاگیاہے۔
وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ سپریٹنڈنگ انجینئرز کے خصوصی جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کو اپنی اولین ترجیح بنالیں۔ چوری جیسے ناسور کے خلاف مہم کو تیز کریں۔ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروائیں۔زیر التواء صنعتی اورکمرشل کنکشنز کوترجیحی بنیادوں پر لگائیں۔ ریکوری مہم اور لائن لاسز میں کمی کے لئے تمام تر فوری اقدامات کو بروئے کار لایاجائے تاکہ کمپنی کی پرفارمنس بہتر ہوسکے۔ تقسیمی نظام کی بہتری اور اسے مضبوط کرنے کے لئے فیڈرز کی ایریا پلاننگ اور جی آئی ایس میپنگ کی جارہی ہے، جبکہ اوورلوڈ فیڈرز کی نشاندہی کرکے انہیں منقسم کرنیکا عمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے ڈیفالٹرز سے ریکوری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
انہوں نے بہترین کارکردگی پر سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو بہاولنگر سرکل فیصل رضا مارتھ اور ایکسین بہاولنگر ڈویژن محمد تنویر عابد کو شاباش دی اور ان کی کارکردگی کو قابل تقلید قراردیا۔ میپکو چیف نے ملازمین، افسران اور صارفین کو عید کی پیشگی مبارکباد دی ہے، اور صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے قربانی کے جانوروں کو بجلی کے کھمبوں اور تارو ں کے ساتھ نہ باندھیں ، اور بارش کی صورت کی بجلی تنصیبات سے دور رہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button