Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات افسر آئندہ ہفتے اپنی مدر کمپنیوں میں بھیجنے کی تیاری مکمل

وزیر اعظم کی ہدایت پر پیپکو حکام نے آخر کار فیصلہ کر ہی لیا، آنے والے ہفتے سے تمام ڈسکوز کے جنرل منیجرز، چیف انجینئرز ، سپرنٹینڈنگ انجینئرز، شعبہ ایڈمن، شعبہ کمرشل، شعبہ پبلک ریلیشن، شعبہ لیگل، شعبہ فنانس کے 18 گریڈ سے لیکر 20 گریڈ تک اپنی اپنی مدر کمپنیوں میں چلے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ انجینئرز کی واپسی کی پالیسی پر سختی سے عمل درامد کیا جائے گا، کسی بھی انجینئرز کی سفارش یا میڈیکل یا گھریلو مسائل پر ٹرانسفر نہیں روکا جائے گا ،اگر اس کمپنی میں ویکنسی نہیں ھو گی تب بھی اس انجینئرز کو کسی اور پوسٹ پر ایڈجسٹ کیا جائے گا،ٹرانسفرز کاعمل 15 جولائ تک مکمل کر لیا جائے گا ۔
اس بات کا بھی امکان ہے کہ 15 جولائی سے پہلے تمام ڈسکوز کے چیف ایگزیکٹیو کو تبدیل کر دیا جائے گا، پرائیویٹ چیف ایگزیکٹیو کی بجاے تجربہ کار انجینئرز لگاے جائیں گے۔یہ چیف ایگزیکٹیوز میپکو، لیسکو، آئیسکو، گیپکو، فیسکو میں لگائیں جائیں گے۔
علاوہ ازیں اسی طرح جن انجینئرز کے خلاف پیپکو ھیڈ کوارٹر یا منسٹری میں یا کسی حکومتی اداروں، نیب یا ایف۔آی۔اے میں انکوائری چل رہی ہےاس کو اس وقت پنشن نہیں ملے گی جب تک اسکی انکوائری ختم نہیں ہوتی،اگر کسی انکوائری میں انجینئرز کے خلاف فیصلہ ا گیا اور اس کو فنانس پینلٹی پڑ گئ تو اس کی پنشن سے کٹوتی ھو گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button