Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بجلی کے دومیڑز ،،،،،،،،اب کنکشن کاٹے جائیں گے

وفاقی حکومت نےایک گھر پر ایک ہی نام سے لگے ایک سے زائدبجلی کے کنکشن کاٹنے کافیصلہ کرلیا ۔
بتایاگیا ہے نیپرا کے قوانین کے مطابق ایک گھر پر ایک سے زائد بجلی کے میڑز نہیں لگائے جاسکتے ۔
مگر صارفین نے بجلی کی بڑھتی قیمتوں پر کم یونٹس استعمال ہونے کی بنیاد پر زیادہ کنکشن لے رکھے ہیں جس پر ان کو کاٹنے کافیصلہ کیاگیا ہے اور تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ایک سے زائد کنیکشن والے صارفین کی فہرست مرتب کرکے وزارت پاور ڈویژن کو ارسال کی جائے گجبکہ خلاف ضابطہ کنکشنز منظور کرنے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
جس کے بعد میپکو حکام نے تمام سرکل آفیسرز کو ہدایت کردی ہے کہ ایسی گھر جن می ڈبل کنکشن ہوں وہ منقطع کیا جائے، تاہم ایسے گھر جس میں الگ الگ پوریشن ہوں، الگ الگ فیملی رہتی ہو،ان کے کچن الگ سے ہوں اور ان کے آنے جانے کے راستے بھی الگ الگ ہوں دوکنکشن لگاسکتے ہیں۔
تاہم ا ن کو ایک بیان حلفی دینا ہوگا کہ وہ الگ سے رہتے ہیں اور الگ خاندان کے طور بل دیتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button