Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بزدار حکومت کا کارنامہ : ناکام افسر کی پھر تعیناتی

محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے سابق چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ملتا ن شمیم اختر کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری( زنانہ )ملتان تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

شمیم اختر کیخلاف خانیوال میں بطور سکول پرنسپل فرنیچر خریدار ی میں کرپشن کا مقدمہ اینٹی کرپشن میں درج ہے، صوبے کی اہم شخصیت کے رشتہ داروں سے سفارش کروا کر چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ملتان کی سیٹ حاصل کرلی، جبکہ اس وقت ان کیخلاف اینٹی کرپشن میں فرنیچر خریداری کرپشن کیس کی انکوائری زیر التوا تھی، بے ضابطگیوں کی بنا پر انہیں چیئرپرسن تعلیمی بورڈ کی سیٹ سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔

اس وقت بھی ان کے خلاف اینٹی کرپشن خانیوال میں فرنیچر خریداری کرپشن کیس کا مقدمہ چل رہا ہے مگر وہ پھر بھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری (زنانہ ) کی اہم سیٹ پر لاہور سے اپنے آرڈر کرانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button