Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بلدیاتی اداروں کے لئے ٹرانزیشن کمیٹیاں تشکیل

محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے بلدیاتی اداروں کے سلسلے میں ٹرانزیشن کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت ضلع ملتان کی ٹرانزیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹرانزیشن کمیٹی کے ممبران نویدالحق ارائیں،دیوان عباس بخاری، دستگیر اٹھنگل،منور احسان قریشی، سعید انصاری، اور ڈاکٹر رفیق احمد نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیات پنجاب نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ٹرانزیشن کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ، تاکہ اثاثوں کی تقسیم کا عمل شروع کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں یونین کونسل کا وجود ختم ہو چکا ہے جبکہ تحصیل کونسلوں کے قیام کے بعد ایک طویل مشق کے ذریعے بلدیاتی اداروں کے اثاثے تقسیم کر دئے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اب بلدیاتی اداروں کے اثاثوں،ہیومن ریسورس اور انفراسٹرکچر کی تقسیم کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے،اثاثوں اور افرادی قوت کی تقسیم کے فیصلے ٹرانزیشن کمیٹی کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button