Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بونس اور آف ڈیزے کے خاتمے کی افواہ،زکریا یونیورسٹی کے آفیسرز ایسوسی ایشن نے کمر کسی لی

آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کا اجلاس سکیورٹی آفس میں ہوا۔ جس میں بونس اور آف ڈیز کے خاتمے کی افواہوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک وفد رانا جنگ شیر کی قیادت میں بجٹ آفیسر،خزانہ دار ودیگر متعلقہ آفیسران سے ملاقات کرے گا۔ اگر بجٹ میں پہلے سے دی گئی سہولیات کو ختم کرنےکی کوشش کی گئی تو آفیسران اس پر سخت ردعمل دیں گے۔

اجلاس میں ڈپٹی رجسٹرار عاشق حسین کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کی گئی۔

ٓآفیسرز ایسوسی ایشن اجلاس میں دعا کی جارہی ہے

علاوہ ازیں شمس انصاری لائبرین اور ندیم اعظم کوچ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی اجلاس میں رانا جنگ شیر، عمران شیخ، خلیل احمد کھور، زاہد محمود، خواجہ خان محمد،مظفر علی، فضل انصاری، فرزانہ گل، منور جعفری انجینئر عمران اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button