Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بھارت نے افغانستان کو باآسانی 66 رنز سے شکست دے دی

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان کی ٹیم بھارت کی جانب سے دیے جانے والے 211 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بناسکی۔
افغانستان کے کپتان محمد نبی 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، حضرت اللہ زازئی 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے محمد شامی کا نشانہ بنے۔
رحمان اللہ گرباز 19 رنز پر پانڈیا کو وکٹ دے بیٹھے، گلبدین نائب کو 18 رنز پر ایشون نے آؤٹ کیا، نجیب اللہ زردان بھی 11 رنز بنا کر ایشون کا نشانہ بنے۔لیگ اسپنر راشد خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کریم جنت 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، روی چندرن ایشون نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا تھا۔
بھارت کے اوپنرز روہت شرما اور کے ایل راہول نے 140 رنز کی شاندار آغاز فراہم کیا، روہت شرما 47 گیندوں پر 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کے ایل راہول نے 69 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button