Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بھارت نے سائبر جاسوسی سے پاکستان پر حملہ کیا:شہزاد اکبر

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بھارت نے سائبر جاسوسی کے ذریعے پاکستان کی سلامتی پر حملہ کیا،یہ ایک سنگین معاملہ ہے اسے ایسے نہیں چھوڑا جا سکتا، پاکستان جاسوسی معاملے پربھارت کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ بھارت نے اسرائیل کے ذریعے پیگاسس سوفٹ ویئرسے ہائبرڈ جاسوسی کی، سافٹ ویئر کے ذریعے وزیراعظم اوراعلیٰ حکام کی جاسوسی کی گئی۔
سافٹ ویئر کے ذریعے وزیراعظم اور اعلیٰ ملٹری شخصیات کو ٹارگٹ کیا گیا، یہ ایک سنگین معاملہ ہے اسے ایسے نہیں چھوڑا جا سکتا۔ پاکستان جاسوسی کے معاملے پر بھارت کے خلاف ایکشن لینے جا رہا ہے، بھارت نے سائبر جاسوسی کے ذریعے پاکستان کی سلامتی پر حملہ کیا گیا، پاکستان نے پیگاسس کے ذریعے جاسوسی کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کمیٹی میں انٹیلی جنس ادارے اور ایف آئی اے بھی شامل ہو گی، کمیٹی میں سکیورٹی اداروں اور دفتر خارجہ کے حکام بھی شامل ہوں گے۔
تحقیقات ہوں گی کہ کون کون سی معلومات لیک ہوئی ہیں، جاسوسی کے معاملے کی تحقیقات میں 2 سے 3 ماہ لگ سکتے ہیں۔
فرانس نے اس معاملے پر تحقیقات شروع کردی ہیں اب پاکستان جاسوسی معاملے پربھارت کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button