Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بھارت کا داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کا بیان مسترد کرتے ہیں:پاکستان

پاکستان نے داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کا بھارتی بیان مسترد کرتے ہوئے کہا بھارتی تردید اور جھوٹے بیانیوں کا واویلا کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کا داسو حملےمیں ملوث نہ ہونے کا بیان مسترد کرتے ہیں، پاکستان متعدد مرتبہ ناقابل تردید شواہد سامنے لاچکا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور معاونت ومدد سمیت دہشت گردی کی سرپرستی اورسرمایہ کی فراہمی میں بھی ملوث ہے، گزشتہ برس عالمی برادری کوٹھوس شواہد پر مبنی دستاویزات فراہم کرچکے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ لاہورحملےمیں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق ثبوت بھی پیش کیے، بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ناقابل تردید چہرہ کمانڈرکلبھوشن ہے۔دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ لفاظی، ابہام اورایک نئےجھوٹ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتاہے ، بھارتی تردید اور جھوٹے بیانیوں کا واویلا کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کو پالیسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بند کرے، پاکستان بھارتی فتنہ انگیزیوں کوبے نقاب اور ان کی مخالفت کرتا رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button