Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بیس بال کپ ڈی پی ایس راولپنڈی کی ٹیم نے جیت لیا

جشن آزادی ویمن بیس بال کپ ڈی پی ایس راولپنڈی کی ٹیم نے جیت لیا، وائی ای ایس راولپنڈی کی ٹیم رنر اپ رہی۔
اس موقع پر ”خاورشاہ نیشنل ویمن بیس بال اکیڈمی” کا راولپنڈی میں افتتاح بھی کردیاگیا۔
مہمان خصوصی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول شیخ راشدشفیق نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، کیش پرائز اورسرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
اس موقع پر ایم پی اے محترمی سیمابیہ طاہر، بیگم کمشنر راولپنڈی، بیگم آر پی او راولپنڈی، پرنسپل ڈی پی ایس راولپنڈی پروفیسر محمدیاسین مرزا، ڈی اوسپورٹس منظرشاہ، ڈی ایس او شمس توحید عباسی، وائی ای ایس اور خاورنیشنل ویمن بیس بال اکیڈمی کے صدر زاہداعوان، سی اواو عرفان خان، کوچز شفقت نیازی، شبررضا، پروفیسر مریم اوردیگر آفیشلز، کھلاڑی اور طلبا ء وطالبات کی بڑی تعداد موجودتھی۔
یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس (YES) ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام اور پاکستان فیڈریشن بیس بال کی زیرنگرانی ڈویژنل پبلک سکول اینڈکالج راولپنڈی میں ”خاورشاہ نیشنل ویمن بیس بال اکیڈمی” کے زیراہتمام 10روزہ ویمن بیس بال کیمپ منعقد کیاگیا۔
جس میں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں سے 32خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، اس دوران روزانہ اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچز بھی کرائے گئے۔
گزشتہ روز اکیڈمی کاباقاعدہ افتتاح کیا گیا، جبکہ جشن آزادی ویمن بیس بال کپ کافائنل اکیڈمی کی 2ٹیموں ڈی پی ایس راولپنڈی اور وائی ای ایس راولپنڈی کے مابین کھیلا گیا۔ ڈی پی ایس کی قیادت چمن مشتاق جبکہ وائی ای ایس کی کپتانی شازیہ جاوید نے کی، ڈی پی ایس کی ٹیم نے یہ مقابلہ 9-5سکور سے جیت لیا۔
اس موقع پر مہمانان گرامی نے گرائونڈ میں شجرکاری کی قومی مہم کے تحت پودے بھی لگائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button