Paid ad
Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین

بیوروکریسی کی سازش ناکام،زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ، افسروں اورملازمین کا احتجاج،گورنر کاسپیشل الاؤنس دینے کا اعلان

بیورکریسی کی سازش ناکام ہوگئی ، جامعات کو سپیشل الاونس نہ دینے کے نوٹیکفیشن کو معطل کردیا، سیکرٹری ایچ ای ڈی منظر علی نے سپیشل الاونس کے نوٹیفکیشن کی از خود تشریخ کرتے ہوئے یونیورسٹیو ں کو اس الاونس کےلئے نااہل قراد دےدیا تھا، جس پراحتجاج کی کال دی گئی جس پر گورنر نے سازش کوناکام بناتے ہوئے سپیشل الاونس دینے کا اعلان کردیا۔
جمعرات کو حکومت کی طرف سے زکریایونیورسٹی سمیت پنجاب بھر کی جامعات کو سپیشل الاونس نے دینے کے خلاف احتجاج کیا گیا ، زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ ڈاکٹر عبدالستار ملک، ڈاکٹر محمد ریاض ، آفیسرز نے رانا جنگ شیر اور اے ڈی عامر جبکہ ایمپلائز یونین نے ملک صفدر حسین اور رانا مدثر کی قیادت میں احتجاجی ریلی میں شرکت کی ، سب لوگوں نے ریلی کی شکل میں یونیورسٹی مین گیٹ، بوسن روڈ کی طرف مارچ کیا، اور بوسن روڑ پر دھرنا دے دیا، احتجاج کی وجہ سے ملتان کی سب سے مصروف اور بڑی شاہراہ بوسن روڈ بلاک ہوگئی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس دینے کااعلان کیا تھا ، مگر اب حکومت وعدے سے مکر رہی ہے ، یونیورسٹیوں کو یہ لاونس نہیں دیا جارہا۔
احتجاج کی وجہ سے گورنر پنجاب مینگو فیسٹول بروقت نہ پہنچ سکے، جس پر ملتان کی انتظامیہ حرکت میں آگئی، اسسٹنٹ کمشنر ملتان، آئی جی ساؤتھ پنجاب نے موقع پر پہنچ کر گورنر پنجاب چودھری سرور کا پیغام پہنچایا کہ مذاکرات کےلئے آجائیں گورنر آپ کے مسائل سننا چاہتے ہیں جس پر ڈاکٹر عبدالستار ملک صدر پنجاب اے ایس اے، ڈاکٹر ریاض احمد ممبر سنڈیکیٹ، ڈاکٹر خاور نوازش سیکرٹری اے ایس اے بی زیڈ یونیورسٹی، رانا جنگ شیر صدر آفیسرز ایسوسی ایشن، ملک صفدر صدر ملازمین ایسوسی ایشن بی زیڈ یونیورسٹی مزاکرات کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ملتان کے ساتھ روانہ ہوگئے، مذاکرات کے بعد گورنر پنچاب نے یقین دہانی کروائی کہ 25 فیصد آلاؤنس یونیورسٹی ملازمین کا حق ہے اور یہ حق ضرور دیا جائے گا۔ جس کا نوٹیفکیشن اگلے ایک ہفتہ میں جاری کر دیا جائے گا۔جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button