Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملازمین کی ہڑتال کامیاب ، ایچ ای ڈی نے گھنٹے ٹیک دئیے

پنجاب ایجوکیشن بورڈ ایمپلائز ویلفیئر یونین ایسوسی ایشن کے متفقہ فیصلہ پر پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈ مین مکمل قلم چھوڑ احتجاج کیا گیا، احتجاج کی وجہ سے پنجاب کے تمام بورڈز میں دفتری امور بشمول سہولت مرکز مکمل طور پر بند رہے۔
تاہم کنٹرولنگ اتھارٹی کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والے مزاکرات کے بعد پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین اور پنجاب بورڈزکی ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کو کل مزاکرات کے لیے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلایا گیا ہے، لہذا پنجاب بورڈز فیڈریشن کی ایکشن کمیٹی نے کنٹرولنگ اتھارٹی کی جانب سے مثبت پیش رفت کے بعدتمام بورڈز میں قلم چھوڑ احتجاج کو دو دن کے لیے مؤخر کردیا ہے ، اگلے لائحہ عمل کا اعلان مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button