Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان نے امتحانات میں ڈیوٹی کرنے کیلئے عملے کو کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دے دیا

ملتان بورڈ کے زیر اہتمام انٹر اور میٹرک کے امتحانات 26 جون اور 14 جولائی سے شروع ہونگے۔
بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔

سالانہ امتحانات انٹرمیڈیٹ/ میٹرک 2021ء ماہ جون 2021ء کے تیسرے ہفتہ سے شروع ہو رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اتھارٹی مجاز نے احکامات جاری کئے ہیں کہ امتحانات پر تعینات ہونے والے جملہ سٹاف(سپرنٹنڈنٹ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، نگران، ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز، ریذیڈنٹ انسپکٹرز، موبائل انسپکٹرز صاحبان، سپورٹنگ سٹاف اور مارکنگ کے لئے مارکنگ سپروائزر، مقیم ناظر،مارکنگ کوارڈینیٹر، مارکنگ ہدایات بنانے والے ممبران، ہیڈ ایگزامینر،سب ایگزامینر،اسسٹنٹ ٹو ہیڈ ایگزامینر،سپر چیکر،ڈیٹا انٹری آپریٹر اور مارکنگ سے متعلق دیگر عملہ) ویکیسی نیشن کرائیں۔

اگر مذکورہ بالا سٹاف میں سے کسی نے تاحال ویکسی نیشن نہیں کرائی وہ انعقاد امتحانات سے قبل بروقت کروالیں اور اسکا سرٹیفیکیٹ حاصل کر کے دوران امتحان اپنے پاس محفوظ رکھیں۔

بصورت دیگر ایسے اساتذ ہ کرام بورڈ ڈیوٹی کے اہل نہ ہوں گے اور بروقت تقرری ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کی کاپی بورڈ کو پیش کرنا ہو گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button