Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان کی نگران عملے کی تعیناتی کی پالیسی تبدیل

چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم نے کہا ہے کہ امتحانات اور مارکنگ بروقت اور شفاف بنانا اولین ترجیح ہے، امتحانی سنٹرز کی سخت چیکنگ ہوگی، قابل اساتذہ سے پیپر مارکنگ کرائی جائے گی، کرپشن برداشت نہیں، تمام کام میرٹ پرہوں گے، طلباوطالبات کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کریں گے،آفس کے دروازے سب کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔
دفتر کے کمیٹی روم میں میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ چاروں اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن سے میٹنگ کرکے قابل اساتذہ کی خدمات پیپرمارکنگ کے لئے لی جائیں گی۔امتحانی نظام کو شفاف بنایاجائے گا، غفلت و بے ضابطگی سامنے آنے پر امتحانی سنٹرز کے سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ و نگران عملے کے خلاف رولز کے مطابق کارروائی ہوگی‘انہیں فوری فارغ
کردیاجائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز فرسٹ ایئر کے 10 امتحانی سنٹرز کا اچانک دورہ کیا تو 2 امتحانی سنٹرز کا عملہ کرسیوں پر بیٹھا آرام کررہا تھا، جس پر دونوں سنٹرز کے عملے کو فارغ کردیا گیا اور آئندہ امتحانی
ڈیوٹی کے لئے نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ بوٹی مافیاکو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا، امتحان میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے پر نہ صرف امیدواروں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا بلکہ متعلقہ امتحانی عملہ کو سخت ایکشن کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس سلسلے میں کسی سے بھی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی‘ کوئی سفارش نہیں مانی جائے گی نہ ہی کوئی دباؤ قبول کیاجائے گا۔
انہو ں نے کہاکہ ایسا سسٹم بنائیں گے کہ طلباوطالبات کو تعلیمی بورڈ کے چکر نہ لگانے پڑیں بلکہ ان کے تمام کام فوری طور پر کردئیے جائیں، آن لائن سروسز جاری ہیں، تاہم تعلیمی بورڈ کی سروسز کو بہتر سے بہترین
کیاجائے گا۔
انہو ں نے امتحانی سنٹروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بجلی کا متبادل انتظام نہ ہونے کے باعث طلبہ کے گرمی اور حبس میں پسینے میں شرابور ہونے کے سوال پر کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ سی ای اوز سے بات کی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایاجائے گا کہ امتحانی سنٹرز میں بجلی کے متبادل انتظام کے طور پر جنریٹرز فراہم کئے جائیں تاکہ طلباوطالبات پر سکون ہو کر پیپر دے سکیں۔
انہو ں نے بتایا کہ نہم سالانہ امتحان2021 اگست سے شروع ہوگا، جس کیلئے تمام امیدواروں (پرائیویٹ + ریگولر ) کو رول نمبر سلپس جاری کی جا چکی ہیں،پرائیویٹ امیدواروں کو رول نمبر سلپس ان کے
گھر کے پتہ پر ارسال کی جاچکی ہیں، تاہم رول نمبر سلپس بذریعہ آن لائن حاصل کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
انہو ں نے کہا کہ مارکنگ کے اختتام/رزلٹس کی اشاعت کے فوراً بعد معاوضہ اساتذہ کے اکاؤنٹس میں آ ن
لائن بھجوادیاجائے گا،معیاری اور شفاف مارکنگ کیلئے سی ای او ایجوکیشن خانیوال ملک الطاف ثاقب، ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن ڈاکٹر فرید شریف نے
بہترین اساتذہ کی خدمات کی فراہمی کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، جبکہ انہوں نے سیکرٹری ایجوکیشن (ساؤتھ پنجاب) ڈاکٹر احتشام انور
سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں ڈاکٹر احتشام انور نے نے بوٹی مافیا کی بیخ کنی/امتحانات کے شفاف انعقاد میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button