Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جارحیت کے بھرپور جواب کیلئے اپ گریڈیشن جاری ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی ساختہ وی ٹی فورٹینک کا کمیشنینگ کا مشاہدہ کیا اور حربی صلاحیتوں کاعملی مظاہرہ دیکھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجا وید باجوہ نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چینی ساختہ وی ٹی فورٹینک کمیشنینگ کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف نے وی ٹی فور ٹینک کی حربی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ دیکھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وی ٹی فور ٹینک دنیا کے بہترین جدید ٹینکوں کے ہم پلہ اور جدید ترین پروٹیکشن، فائرپاور اور نقل وحرکت کاحامل ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ روایتی جنگی صلاحیتوں کی اپ گریڈیشن ایک جاری عمل ہے، جارحیت کے بھرپور جواب کیلئےاپ گریڈیشن جاری ہے۔
پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ ٹینک پاکستان اور چین کےاسٹریٹجک تعاون کا ایک اور ثبوت ہے، فوج میں ان ٹینکوں کی شمولیت سے فارمیشنز کی جنگی استعداد بڑھےگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button