Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جاسوس کلبھوشن کیس ، ہم عالمی عدالت انصاف کے احکامات پر عملدرآمد کررہے ہیں: شاہ محمود

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت چاہتا ہے پاکستان کلبھوشن یادیو کو قونصلر تک رسائی نہ دے ۔ تاکہ وہ دوبارہ عالمی عدالت میں پاکستان کیخلاف جائے۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے مقدمے میں ہم عالمی عدالت انصاف کے احکامات اورسفارشات پر عملدرآمد کررہے ہیں۔ کلبھوشن یادیو کاکیس مسلم لیگ (ن)نے بگاڑاتھا۔اپوزیشن کو اس حوالے سے بیان بازی کرکے ناسمجھی کا ثبوت نہیں دینا چاہیے اوربھارت کی چالوں کوسمجھنا چاہیے ، اپوزیشن کو کلبھوشن کے حوالے سے بھارت کے بیانیہ کو تقویت نہیں دینی چاہئے ۔
ان خیالات کا اظہار انہو ںنے گزشتہ روز البدرپارک شاہ رکن عالم کالونی ملتان کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
پیپلزپارٹی کے رہنماخورشید شاہ کے بیٹے کی گرفتاری کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ۔انہوں نے کہا تحریک انصا ف کی حکومت شفاف احتساب پر یقین رکھتی ہے ، ہم انتقام نہیں شفاف احتساب چاہتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان واضح کہ چکے ہیں کہہ نہ تو کسی کے ساتھ نہ انصافی ہوگی اور نہ کسی کے ساتھ رعایت ہوگی۔
اگرخورشید شاہ کے بیٹے بے گنا ہ ہیں تو ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی انہوں نے کہاپاکستان کا امریکا کو ہوائی اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں،یہ ہم پہلے واضح طور پر کہہ چکے ہیں۔
امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے چیف کا دورہ پاکستان کوئی خفیہ دورہ نہیں،نہ ہی یہ ان کا پہلا یا آخری دورہ ہے۔
چین کے خلاف جی سیون ممالک کے اقدامات سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ اقدام جن سے ترقی پذیرممالک میں ترقی ہو اس سے ہمیں خوشی ہوگی،ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری کے منصوبے کے اقدام سے چین کو کوئی خطرہ نہیں، چین سی پیک کا اپنا کام کررہا ہے اور کرتا رہے گا، جی سیون ممالک اس طرح کے پروجیکٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہ اچھا مقابلہ ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ احسن اقبال نے بجٹ کی کتاب پڑھی اور نہ ہی تقریر سنی۔ انہیں چاہیے کہ بیان دینے سے پہلے بجٹ کی کتاب تو پڑھ لیتے۔انہوں نے کہاکہ وزیرخزانہ نے واضح طورپر کہا ہے کہ حکومت منی بجٹ کاکوئی ارادہ نہیں رکھتی ۔

کورونا سے بچاؤ کیلئے سعودی حکومت نے حج محدود کرنےکافیصلہ کیا ہے، جس کے تحت صرف 60ہزار مقامی لوگوں کو حج کی اجازت دی گئی ہے، سعودی حکام کی جانب سے عالمی وبا کو سامنے رکھتے ہوئے حج سے متعلق احتیاطی اقدام اٹھا یا گیا ہے اور کورونا کی مختلف اقسام کی وجہ سے غیر ملکیوں کے آنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
دعا ہے کہ اگلے سال تک ویکسینیشن کا عمل آگے بڑھ جائے اس وہا سے جان چھوٹ جائے تاکہ فریضہ حج کی مشکلات آسان ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button