Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کو تحلیل نہ کرنے پر استاتذہ سراپا احتجاج

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اساتذہ اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کا دورانیہ ختم ہونے پر تین مہینے سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کو تحلیل نہ کرنے پر پر سراپا احتجاج ہیں۔

اس ضمن میں یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر آصف یاسین کی جانب سے دو دفعہ یاد دہانی کے خطوط بھی لکھے گئے جن میں صدر اے ایس اے کے علاوہ وائس چانسلر کو بھی مخاطب کیا گیا کہ یونیورسٹی اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ موجودہ ایسوسی ایشن کا ایک سال کا دورانیہ 14 جنوری 2021 کو پورا ہوچکا کا اور دورانیہ ختم ہونے کے باوجود ایگزیکٹو باڈی کے اراکین کا اپنی سیٹوں پر براجمان رہنا خلاف قانون ہے اور اسے فوری طور پر تحلیل کیا جانا چاہیئے۔

اس ضمن میں سابق صدر اے ایس اے ڈاکٹر عبدالستار مالک پر یہ بھی الزام عائد گیا کہ وہ اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرتے ہوئے ناجائز فائدے لے رہے ہیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ڈاکٹر عبد السّتار ملک نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے خود کو فپواسا (پنجاب) کے صدر کے لیے نامزد کیا۔ چونکہ وہ اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی صدر نہیں رہے تو فپواسا (پنجاب) کا صدر نامزد ہونا سراسر غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ اساتذہ نے پرزور مطالبہ کیا کیا کہ اے ایس اے کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے آئے اور نئے الیکشن کا انعقاد کرایا جائے۔ ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

اس بارے میں اے ایس اے کے جنرل سیکرٹری خاور نوازش کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے الیکشن تعطل کا شکار ہیں ہماراوعدہ تھا کہ فیمیلی پروگرام کے بعد الیکشن کا اعلان کردیں گے مگر کورونا کی وجہ سے ایونٹ نہ ہوسکا اس وبا کی وجہ سے ہماری نیت پر شک نہ کیا جائے جیسے ہی یونیورسٹیاں اوپن ہوتی ہیں،الیکشن کا اعلان کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button