Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : شعبہ ایگرانومی کے پی ایچ ڈی سکالر وسیم حسن کا مجلسی دفاع

فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی بہاو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ایگرانومی کے پی ایچ ڈی سکالر وسیم حسن کا مجلسی دفاع ہوا۔

ان کے مقالے کا عنوان ’’کپاس کی مختلف اقسام میں نشوونما اور پیداوار پر پودوں کے اثرات ‘‘ تھا۔ وسیم حسن کے انٹرنل سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی اور ڈاکٹر محمد عرفان تھے۔ جبکہ ایکسٹرنل سپروائزر ڈاکٹر دل باغ محمد سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان تھے۔

پی ایچ ڈی سکالر وسیم حسن نے مجلسی دفاع میں اپنی تحقیق کے حوالے سے بتایاکہ کپاس کی مختلف اقسام کو پٹڑیوں میں کاشت کرنے سے اس کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ حاصل کیاجاسکتا ہے۔

مزید برآں کپاس میں روایتی کھادوں کے ساتھ بوران کھاد بطور فولئیر سپرے کرنے سے کپاس کی بڑھوتری میں بہتری ریکارڈ کی گئی اور اس کی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ موجودہ دور میں ان عوامل پر مدنظر رکھتے ہوئے کپاس کی پیداوار میں اضافے کا حصول ممکن ہے۔
مجلسی دفاع کے موقعہ پر ڈاکٹر ناظم حسین لابر ، چیئرمین شعبہ ایگرانومی ، ڈاکٹر مبشر حسین ،ڈاکٹر ظفر الحی، ڈاکٹر شبیر حسین ، ڈاکٹر عتیق الرحمن ، ڈاکٹر احسن اریب ، ڈاکٹر محمد عرفان ، ڈاکٹر نعمان بشیر ، و دیگر اساتذہ و طلباء طالبات موجود تھے۔ن

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button