Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جانوروں کو مہلک مختلف بیماریوں کے حوالے سے انٹر نیشنل ویبنار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یو نیورسٹی میں شعبہ ویٹنری اینڈ اینمل سائنسز کے زیر اہتمام "جانوروں کو مہلک مختلف بیماریوں "کے حوالے سے انٹر نیشنل ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔
انٹرنیشنل ویبنارکے گیسٹ سپیکر کینڈا کے سنیئرسائنسدان ڈاکٹر ہارش منگوار تھے۔انٹرنیشنل ویبنار میں ملکی و غیر ملکی ویٹنری سائنسدانوں نے حصہ لیا۔ انٹر نیشنل ویبنار کروانے کا مقصد پاکستان میں جانوروں اور چرند پرند میں بیماریوں کی تشخیص کرنا اور ان کا بہتر علاج کرنا تھا۔
کینڈا کے سنیئرسائنسدان ڈاکٹر ہارش نے جانوروں میں پائے جانے والی ایک مخصوص بیماری جس کا نام (Mycoplasma bovis)ہے کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی، اور بتایا کہ کس طرح یہ بیماری جانوروں کیلئے لاحق ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جانوروں اور پرندوں کو بروقت درست ادویات اور طریقہ کا راختیار کر کے زندگی بچائی جا سکتی ہےانہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے شمار پرندوں اور جانوروں کے فارمز موجود ہیں لیکن جدید ٹیکنالوجی اور صفائی کے برعکس جانوروں میں بیماریاں منتقل ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
ڈائریکٹر اورک زرعی جامعہ پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر جانوروں اور چرند پرند کے ارد گرد ماحول صاف ستھرا ہو تو ان کی صحت اچھی رہتی ہے اور وہ بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔
چیئر مین شعبہ ویٹنری اینڈ اینمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی ملتان اور جلالپور پیر والاکے ریسرچ فارم پر وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) کے زیر نگرانی ہسپتال قائم کیا گیا ہے، جس میں ہر قسم کے جانوروں اور پرندوں کا علاج مفت کیا جا رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ جانوروں میں بیماریوں اور وائرس کی روک تھام اور علاج کیلئے ریسرچ جاری ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر وسیم،ڈاکٹر حافظ اسحاق، ڈاکٹر عزیز الرحمان، ڈاکٹر کاشف، ڈاکٹر اصغر اور ڈاکٹر عاطف سمیت دیگر شرکاء نے کثیر تعداد میں شمولیت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button