Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جانوروں کی آن لائن خریداری اور قربانی کے رجحان میں اضافہ

عیدالاضحیٰ سے ایک روز قبل مویشی منڈیوں میں جہاں خریداروں کی آمد ورفت میں اضافہ ہوا وہیں جانوروں کی آن لائن خریداری کا رجحان بھی بڑھ گیا ہے ۔
سوشل میڈیاصارف فرزان سجیل نے اے پی پی کوبتایا کہ گزشتہ سال ہم نے بکروں کی آن لائن خریداری کی تھی، لیکن اس مرتبہ اس رجحان میں پہلے کے مقابلے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
دوسری جانب بکروں کے ایک آڑھتی محمد عثمان نے اے پی پی کو بتایا کہ وہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بکرو ں کا کاروبار کرتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم واٹس ایپ پر بکروں کی تصاویر اور ان کی قیمت گاہکوں کو بتاتے ہیں اور وہ موبائل بینکنگ کے ذریعے ہمیں رقم منتقل کردیتے ہیں۔ پیسے ملتے ہی بکرا انہیں روانہ کردیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے رابطے ملتان،مظفرگڑھ اوردیگر شہروں کے آڑھتیوں سے بھی ہیں اوران شہروںمیں بکروں کی ڈلیوری مقامی آڑھتیوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔
ملتان کے آڑھتی محمد اشرف نے بتایا کہ ہم 30فیصد ایڈوانس رقم آنے کے بعد بکرے کی ڈلیوری کرتے ہیں اور باقی رقم موقع پر وصول کی جاتی ہے۔
دریں اثنا مختلف اداروں کی جانب سے آن لائن اجتماعی اور انفرادی قربانیوں کا بھی اہتمام کیاگیا ہے، جس کے تحت قربانی کے بعد لوگوں کو تیار شدہ گوشت گھر پہنچا دیا جاتاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button