Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جاوید ہاشمی کی غیر قانونی کمرشل تعمیرات ضلعی انتظامیہ کے ریڈار پر آگئیں

حکومت اور حساس ادارے پر تنقید کرنے پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔جاوید ہاشمی

مسلم لیگ کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی کی غیر قانونی کمرشل تعمیرات کا ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا ۔

ضلعی انتظاامیہ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا ہے اور مخدوم رشید کے موضع گھڑیالہ میں غیرقانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

کاروائی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے کی ان کا کہنا تھا کہ غیر قانون طور پر تعمیر کئے گئے شادی ہالز اور کمرشل بلڈنگز مسمار کی جارہی ہیں۔

شادی ہالز کی تعمیر کے لئے تحصیل کونسل سے نقشہ کی منظوری حاصل نہیں کی گئی۔غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تمام کمرشل بلڈنگز کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔غیر قانونی تعمیرات اور اس کے نتیجے میں ٹیکس کی عدم ادائیگی سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔تمام غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی بلا امتیاز اور کسی بھی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر کی جارہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر نے بتایا کہ کسی رہائشی عمارت کو نہیں گرایا گیا اور نہ ہی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا ہے،انتظامیہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو انتہائی مقدم سمجھتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا رکاوٹ آپریشن جاری رہے گاجبکہ جاوید ہاشمی کا دعویٰ ہے کہ ان کو حکومت اور حساس ادارے پر تنقید کرنے پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button