Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جلالپور پیروالا کے رہائشوں کےلئے ڈگری پروگرام شروع کرنے کافیصلہ

نواز شریف زرعی یونیورسٹی نے جلالپور پیروالا کے رہائشوں کےلئے ڈگری پروگرام شروع کرنے کافیصلہ کرلیا۔
اس سلسلے میں ترجمان کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ کے ہونہار طلبا و طالبات کے تعلیمی معیار کو پورا کرنے کے لیے زرعی یونیورسٹی ملتان جلالپورپیروالا کیمپس (چک 84ایم عنایت پور روڈ )میں چار سالہ بی ایس زوالوجی ڈگری پروگرام کا اجرا کر رہی ہے ۔اس بنیادی ڈگری پروگرام سے تمام ہونہار طلبا و طالبات مستفید ہوکر اپنا تعلیمی معیار بلند کر سکتے ہیں ۔جس سے علاقہ کی شرح خواندگی میں مزید بہتری آئے گی ۔
ہونہار اور ضرورت مند طلباء و طالبات کے لیے مختلف اسکالر شپ یونیورسٹی میرٹ پالیسی کے تحت حاصل کر سکتے ہیں ۔
ڈگری پروگرام داخلہ کے لئے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی ویب سائٹ وزٹ کریں ۔آن لائن داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 8 نومبر 2021 ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button