Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جمہوریت کی مضبوطی کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات چاہتے ہیں :شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ تحریک انصاف جمہوریت کی مضبوطی اور فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کروانا چاہتی ہے۔
ہم نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے کوشش کی ہے کہ آئندہ انتخابات شفاف ہوں‘مستقبل میں جمہوریت مضبوط ہو اور کسی پارٹی کو دھاندلی جیسے الزامات نہ لگانا پڑیں۔
ہم ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کروا کر ملک سے دھاندلی کا لفظ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔وہ بیرون ملک سے اربو ں روپے کا زر مبادلہ بھیج سکتے ہیں ووٹ کیوں نہیں دے سکتے؟کیا انہیں ووٹ کا بنیادی حق دینا حکومت کا غلط اقدام ہے؟ انہیں ووٹ کا حق دینا ان کا بنیادی حق تھا۔جو غصب کیا جا رہا تھا۔
بیرون ملک پاکستانیو ں کی خواہش تھی کہ وہ انتخابی عمل میں حصہ لیں۔ بیرون ملک پاکستانی ملک کی بہتری چاہتے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا‘ انصاف کی فراہمی ہو‘ گورننس کا نفاذ ہو اور وہ صرف اسی صورت ممکن ہے جب ملک میں جمہوریت ہوگی۔ اور جمہوریت اس وقت مضبوط ہوگی جب اندرون وبیرون ملک تمام افراد کو ووٹ کا حق دیا جائے۔
تحریک انصاف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔سابقہ حکومتیں اس بارے میں صرف باتیں کرتی رہیں جب کہ ہم نے عمل کرکے دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا اپوزیشن نے حکومت کے ہر اچھے اقدام کی مخالفت کی۔ اپوزیشن قانون سازی سمیت حکومتی اقداما ت کے خلاف متحد ہوجاتی ہے۔لیکن ان کی اپنی صفوں میں کوئی ہم آہنگی نہیں ہے۔
ای وی ایم اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے جیسی اہم قانون سازی کی کامیابی سے واضح ہوتا ہے کہ حکومتی صفوں میں اتحاد ہے جبکہ اپوزیشن کی صفوں میں کھلبلی ہے۔ اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔
سابقہ ادوار میں حکمرانوں نے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا۔ عوام کو غریب ومفلوک الحال چھوڑ دیا۔ جس کا خمیازہ قوم ابھی تک بھگت رہی ہے۔تحریک انصاف کو معاشی بحران ورثے میں ملا۔ہم نے جب حکومت سنبھالی تو بے شمار چیلنجز کا سامنا تھا۔محنت سے چیلنجز کا مقابلہ کیا۔ مہنگائی ہماری حکومت کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے جس پر قابو پانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
کرونا کے دوران حکومت نے کروڑوں خاندانوں کی مالی معاونت کی۔ انشاء اللہ عمران خان احساس روشن پروگرام لا رہے ہیں جس میں ہر غریب شہری کورعایت دی جائے گی تاکہ عالمی مہنگائی کے اثرات کم کئے جاسکیں۔
انہو ں نے کہا ماضی میں حکمرانوں نے پیسہ لوٹا جبکہ وزیراعظم عمران خان غریب عوام پر خرچ کررہے ہیں۔
انہیں پاکستان کے غریب عوام کا درد ہے۔ وہ پاکستان کی عوام کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ قوم ساتھ دے انشاء اللہ جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان خلوص نیت سے ملکی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کا م کررہے ہیں۔انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔
حکومت ترقی کا سفر شہری سے دیہی اور پسماندہ علاقوں کی طرف منتقل کرنا چاہتی ہے۔ ماضی میں دیہی علاقوں کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔ جس کی وجہ سے جنوبی اضلاع پسماندہ ہوتے گئے۔ اب ایسا نہیں ہوگا۔حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے سیکٹریٹ کا تحفہ دیا۔ جس کی بدولت یہاں کے عوا م کو اپنے مسائل کے حل کیلئے دوسرے اضلاع کا سفر نہیں کرنا پڑے گا بلکہ ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔
انہوں نے کہا ملتان میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ جن کی تکمیل سے ملتان کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button