Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جنوبیبی پنجاب میں زراعت ترقی کےلئے بجلی کے نئے منصوبےبنارہے ہیں :سی ای او میپکو

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کے لئے نئے گرڈاسٹیشنز قائم کئے جارہے ہیں۔ زرعی ٹیوب ویل صارفین کو تسلسل کے ساتھ بجلی فراہمی کے لئے فیڈرز کی بائفرکیشن اوراپ گریڈیشن کی جارہی ہے تاکہ جنوبی پنجاب میں زراعت ترقی کرسکے۔ کوٹ سمابہ اور گردونواح کے ہزاروں صارفین کی سہولت کے لئے نئے گرڈاسٹیشن کے قیام کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ان خیالات کاا ظہار انہوں نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی سربراہی چیئرمین آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن سید محمود الحق بخاری نے کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن کے مطالبات پر کہا کہ کسانوں کے جلنے اور خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کے باعث بجلی کی فوری طورپر بحالی کے لئے 2ٹرانسفارمرز ٹرالیاں میپکو کوٹ سمابہ سب ڈویژن کے حوالے کردی ہیں اور صارفین کو ان کے استعمال شدہ یونٹس کے مطابق بجلی کے بل بھجوائے جائیں گے۔ اگر کسی علاقہ میں اووربلنگ /اوورریڈنگ کی شکایت ہوتو زرعی صارفین براہ راست رابطہ کریں ان کی شکایت رفع کی جائے گی اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ ایکشن لیاجائیگا۔
اس موقع پر جنرل منیجر کسٹمرسروسز سید احسن محی الدین، جنرل منیجر ٹیکنیکل صدیق اللہ خان اور ڈائریکٹرکمرشل خالد محمود موجود تھے جبکہ آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ سید مظہر الحق بخاری، وائس چیئرمین ٹاؤن کمیٹی کوٹ سمابہ چوہدری محمد ارشاداور کاشتکار کوٹ سمابہ خالد پرویز چوہدری بھی موجودتھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button