Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جنوبی افریقی کھلاڑی کا ناقابل یقین کیچ

جنوبی افریقی فیلڈر نے کینگروز کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کا شاندار کیچ تھام کر شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی، میچ کی خاص بات جنوبی افریقی کھلاڑی ایڈن مارکرم کا شاندار کیچ تھا جو انہوں نے مڈ آن پر آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کا تھاما۔
آئی سی سی نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے مختصر ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ مڈآن پر خوبصورت اسٹروک کھیلتے ہیں اسی دوران جنوبی افریقی کھلاڑی ایڈن مارکرم نے خوبصورت ڈائیو کی مدد سے گیند کو اپنے ہاتھوں میں تھام لیا۔
آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ خود یہ منظر دیکھ کر بوجھل قدموں کے ساتھ پویلین کی جانب چل پڑتے ہیں، آؤٹ ہونے سے قبل اسٹیو اسمتھ 35 رنز کی عمدہ اننگز کھیل چکے تھے۔
اس خوبصورت کیچ کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر تین لاکھ سے زائد لائکس مل چکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button