Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ متاثر ہو کر رہ گیا : کرامت شیخ

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ کرپٹ افسران کی وجہ سے فنڈز ہونے کے باوجود فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ متاثر ہو کر رہ گیا ہے، جس کی زندہ مثال سابقہ ادوار میں ایک ارب سے زائد فنڈز کا واپس چلے جانا ہے۔
جس کی وجہ سے خطہ کے کروڑوں عوام میں احساس محرومی پایا جاتا ہے کہ فنڈز کی فراہمی کے باوجود نہ تعلیم و صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے اور نہ ہی ٹو ٹ پھوٹ کا شکار سڑکات، گلیات سمیت سٹریٹ لائٹس اور گوناں گوں مسائل حل ہوئے ایسے نااہل افسران کو فی الفور برخواست کیاجائے۔
کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ملتان میں بھی محرم الحرام کے ایام میں بھی مومنین کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکات، گلیات، کھلے مین ہولوں سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، اور یوم عاشورہ کے موقع پر ملتان کے قدیمی و مرکزی تعزیہ استاد والہ کو بھی شدید نقصان پہنچا، اور کئی مومنین کھلے مین ہولوں میں گر کر زخمی ہوئے ۔
خطہ کی ترقی و خوشحالی اور عوام میں احساس محرومی کے خاتمے کے لئے فنڈ ز فوری طور پر ریلیز کئے جائیں ، اور جو کام کروائے گئے ان کاموں کے واجبات بھی متعلقہ افراد کو فوری طور پر ادا کئے جائیں ۔
پاک سرزمین پارٹی چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ فنذز جاری کرنے میں رکاوٹ کے ذمہ دار افسران کو فی الفور ان کی نوکریوں سے فارغ کیاجائے، اور جلد از جلد فنڈز جاری کرکے ترقیاتی منصوبوں کا عمل شروع کیاجائے تاکہ ترقی و خوشحالی کی طرف خطہ گامزن ہو سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button