Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے الگ سیکرٹریٹ کے تعمیراتی منصوبے کا آغاز

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے تحت جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے الگ سیکرٹریٹ کے تعمیراتی منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے ، اس سلسلے میں تعمیراتی کمپنی کی جانب سے سیکرٹریٹ کی مجوزہ جگہ متی تل پر تکنیکی کام کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔
اس ضمن میں گزشتہ روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے متی تل میں سیکرٹریٹ کی سائٹ کا دورہ کیا ، اور تعمیراتی منصوبے کے حوالے سے بریفننگ لی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد ، ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی جنوبی پنجاب کیپٹن رضوان قدیر اور ریونیو افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تعمیراتی کام کے آغاز بارے بریفننگ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق جلد ازجلد سیکرٹریٹ کو۔فعال کرنے کیلئے تعمیراتی ادارے آئی ڈیپ کو مقررہ مدت میں پراجیکٹ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
متی تل سول سیکرٹریٹ 404 کنال پر مشتمل مثالی سہولیات سے آراستہ سیکرٹریٹ ہوگا جس میں تمام محکموں کے کا مکمل انتظامی سیٹ اپ فعال کیا جائے گا تاکہ ایک ہی چھت تلے اس خطے کے عوام کو سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ ملتان سیکرٹریٹ بلڈنگ کی تعمیر پر 2.4 بلین روپے لاگت آئے گی، ابتدائی طور پر منصوبہ کے کام کے آغاز کے لیے 90 کروڑ روپے کے فنڈز موصول ہوچکے ہیں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ سیکرٹریٹ کی بلڈنگ کو 2 سال کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا ،اور سیکرٹریٹ کی بلڈنگ کے تعمراتی کام میں کوالٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button