Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جگر کے ٹکرے نےجگر دے کر بابل کی جان بچالی

بی بی سی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کے رہائشی طارق اقبال شہزادہ کا سندھ کے ضلع خیر پورمیں پیر عبدالقادر شاہ جیلانی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز گمبٹ میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر مطابقتی طریقہ کار کے مطابق جگر کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔
آپریشن کے بعد ہوش میں آتے ہی طارق اقبال نے اپنی بیٹی کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بیٹیاں لیتی کچھ نہیں بلکہ دیتی ہی ہیں۔ میری بیٹی نے بھی مجھے اپنا جگر دے کر میری جان بچا لی ہے۔ میں اس کا شکریہ ادا بھی کروں تو ادا نہیں کرسکتا۔

آپریشن ادارے کے شعبہ گمبٹ آرگن ٹرانسپلانٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالوہاب ڈوگر اور ان کی ٹیم نے کیا۔پروفسیر ڈاکٹر عبدالوہاب ڈوگر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹرانسپلانٹ کے قوانین کے مطابق جسم کے کسی بھی حصہ کا عطیہ صرف قریبی عزیز اور خون کے رشتہ دار ہی کر سکتے ہیں۔جانچ پڑتال ہوئی تو سب سے موزوں ان کی انٹرمیڈیٹ میں زیر تعلیم بیٹی زینب طارق کو پایا گیا۔ تاہم ابھی ہم نے خاندان والوں کو بتایا نہیں تھا کہ زینب کا جگر طارق کے لیے سب سے موزوں ہو گا۔ اس دوران زینب تنہا میرے پاس آئیں اور درخواست کی کہ اگر ان کے والد کو ان کا جگر لگایا جائے تو انھیں بے انتہا خوشی ہو گی۔

پروفسیر ڈاکٹر عبدالوہاب ڈوگر کا کہنا تھا کہ غیر مطابقتی آپریشن پاکستان میں پہلی مرتبہ ہوا ہے جبکہ امریکہ اور یورپ میں یہ ٹیکنالوجی گذشتہ دس سال سے استعمال کی جا رہی ہے۔زینب طارق کا کہنا تھا کہ گیارہ ماہ تک انھوں نے اپنے والد کی صحت کے لیے دن رات دعا کی۔ہر دعا پر اللہ سے کہتی تھی کہ پاپا کو میرا جگر لگ جائے۔ مجھے امید بھی تھی کہ پاپا کو میرا جگر لگے گا کیونکہ میں نہ صرف ان کی بہت لاڈلی ہوں بلکہ میری ہر چیز اور عادت پاپا ہی سے ملتی ہے۔میرے بھائی میرے ہاتھ اپنے ہاتھوں میں پکڑتے۔ وہ سب خود کو مضبوط ثابت کرنے کی کوشش کر رہے تھے مگر میں ان کی آنکھوں سے چھلکتے آنسو محسوس کر رہی تھی۔ مجھے کوئی خوف اور ڈر نہیں تھا ۔ پاپا کے لیے جگر کیا اگر اپنے جسم کا ایک ایک حصہ اور خون کا آخری قطرہ بھی دینا پڑتا تو میں ہنسی خوشی دے ۔(بشکریہ : بی بی سی اردو)

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button