Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حادثات کی روک تھام کے لئے آپریشن سرکلوں کو ٹی اینڈ پی آئٹمز جاری

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لئے آپریشن سرکلوں کو ٹی اینڈ پی آئٹمز جاری کردئیے ہیں اور سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ سٹورز سے سیفٹی آلات وصول کرکے فوری طورپر لائن سٹاف کو فراہم کئے جائیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر سب ڈویژنوں کے لائن سٹاف کو 1240جوڑے ربڑ گلوز، 1238جوڑے حفاظتی دستانے، 729سیفٹی بیلٹس،289سیفٹی ہیٹس، 1839جوڑے سیفٹی جوتے اور 810بیپرز جاری کئے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button