Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

حکومت کا تعلیم دشمنی اقدام، صوبے بھر کی طالبات کے سکالر شپ کے فنڈز ترقیاتی منصوبوں پر لگانے کافیصلہ

4 لاکھ طالبات کے سکالر شپ کی رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کافیصلہ کرلیا سرکاری سکولوں میں طالبات کی 80 فیصد حاضری کو یقینی بنانے کے لئے ماہانہ وظیفے کا پروگرام شروع کیا گیا تھاجس کے تحت ہر ماہ فی طالبات کو 1 ہزار روپے مہینہ وظیفہ دیا جاتا تھا۔

جس کے لئے سالانہ 5 اعشاریہ 8 ارب روپے کے فنڈز اس سال بھی طالبات کے وظائف کیلئے رکھے گئے تھے ۔ وظائف کے لئے مختص بجٹ کے اجرا کے لئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے متعدد بار خط بھی لکھے لیکن انہیں بجٹ جاری ہی نہ کیا گیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے خطوط پربھی محکمہ خزانہ نے فنڈ جاری نہ کیے۔ موجودہ دور حکومت میں دو سال سے یہ فنڈ طالبات کو نہیں دئیے جارہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث بیشتر سکول بھی بند رہے جس کے لئے اس سال یہ فنڈ سکولوں کو نہیں دئیے ان پیسوں کو بچانے کےلئے دوسرے منصوبوں پر خرچ کرنے کا پلان کیا جارہا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button