Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت کا ملکی سطح پر “کامیاب پاکستان” پروگرام فوری شروع کرنے کا اعلان

حکومت نے ملکی سطح پر “کامیاب پاکستان” پروگرام فوری شروع کرنے کا اعلان کردیا ، پروگرام رواں ماہ لانچ کردیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملکی سطح پر “کامیاب پاکستان” پروگرام فوری شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت کامیاب پاکستان پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں معاون خصوصی عثمان ڈار، قومی بینک کے سربراہ اور اعلی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، ہاؤسنگ منصوبے، اسکل ڈویلپمنٹ اور آسان قرضوں کوکامیاب پاکستان کے بینر تلے لایا جائے گا، جبکہ ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات کو بھی کامیاب پاکستان پروگرام کاحصہ بنایا جائےگا۔
اس پروگرام کیلئے حکومت نےاربوں کا بجٹ مختص کر دیا، 5 لاکھ تک بغیر سود قرضہ دیا جائےگا ، وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا نچلے طبقےکے40 لاکھ خاندان کو کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل کریں گے، اور کسانوں کوبلاسود قرض اور کاروبار کیلئے مالی مدد دیں گے جبکہ صوبوں کےعوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس میں شامل کیا جائےگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button