Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت کا 18سے کم عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کاپلان تیار

حکومتِ پاکستان کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 18 سال سے کم عمرافراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے پر غور کررہی ہے ، تاہم ویکسی نیشن سےمتعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتےہوگا۔
حکومت نے کورونا ویکسی نیشن مزید تیز کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کرنا شروع کردیا ہے ، 18 سال سےکم عمرافراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے ، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے ، ویکسی نیشن سےمتعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتےہوگا۔

پہلےمرحلے میں 15سے18سال کے افراد کی ویکسی نیشن اور دوسرےمرحلےمیں 12 سے 15سال کے بچوں کی ویکسی نیشن پر غور ہورہا ہے۔
نادراسے18سال سےکم عمرافرادکی ویکسی نیشن پرمشاورت ہوگی، آزادکشمیر،جی بی سمیت 24 بڑے شہر اولین ترجیح ہیں، شہریوں کی حوصلہ افزائی سے ویکسی نیشن مہم کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ 24 گھنٹےکےدوران ملک بھرمیں9 لاکھ 4 ہزار ویکسین ڈوزل گائی گئی ہیں ، حکومت دسمبر تک 7 کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کی خواہشمند ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button