Paid ad
Breaking NewsEducationNationalUncategorisedتازہ ترین

حکومت ہاتھ کرگئی، تمام تعلیمی ادارے سپیشل الاؤنس سے محروم کردئے

گورنر کے سامنے احتجاج کا اعلان

حکومت نے تمام تعلیمی اداروں کے اساتذہ ، ملازمین اور افسروں کو ہاتھ دکھا دیا سپیشل الاؤنس کا لولی پاپ ڈرامہ نکلا،سکولوں کے اساتذہ کا احتجاج بھی رنگ نہ لایا تو یونیورسٹی اساتذہ ، ملازمین اور افسروں نے سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا ۔
سپیشل الاؤنس نے ملنے پر پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں میں احتجاج کا اعلان، زکریا یونیورسٹی ایمپلائز اور آفیسرز ایسوسی ایشن نے بھی یونیورسٹی سیل کرنے کی دھمکی دے دی آج ریلی نکالی جائے گی۔
تفصیل کے مطابق فپواسا پنجاب نے پنجاب بھر کی جامعات کو خودمختار ادارے قرار دے کر اساتذہ اور دیگر ملازمین کو سپیشل الاونس سے محروم کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی کال کا اعلان کر دیا۔
فپواسا پنجاب کے صدر ڈاکٹر عبدالستار اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احتشام علی نے فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے اسے پنجاب گورنمنٹ کی تعلیم دشمن پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔
فپواسا پنجاب کے عہدہ داران نے کہا کہ پہلے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈسپیرٹی الاونس کو سپیشل الاؤنس میں تبدیل کیا گیا اور اس کے بعد جامعات کے تمام تر اساتذہ اور ملازمین کے علاوہ کالج کیڈر میں ایم فل اور پی ایچ ڈی الاونس لینے والوں کو بھی اپنے جائز حق سے محروم کر دیا گیا جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ حکومت کی طرف سے دیے گئے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف کو تو یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہوں میں شامل کیا گیا ہے ، مگر 25 فیصد اضافے سے جامعات کے ملازمین کو محروم کر دیا گیا ہے، جس سے حکومت کی اعلی تعلیم کے بارے میں ترجیحات کا اندازہ ہوتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ اگر پنجاب حکومت نے اِس نوٹیفیکیشن کو فوری طور پر واپس نہ لیا تو پنجاب بھر کی جامعات کے اساتذہ اور ملازمین اپنے جائز حقوق کے لیے یونیورسٹی اور تدریسی عمل کا مکمل بائیکاٹ کریں گے ، اور اپنے حق کے لیے اگر احتجاجی دھرنا بھی دینا پڑا تو گریز نہیں کریں گے۔
دوسری طرف زکریا یونیورسٹی کی ایمپلائز یونین کے صدر ملک صفدر حسین ، آفسیر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اے ڈی عامر ، اور دیگر نے سپیشل الااونس نہ ملنے پر یونیورسٹی کوسیل کرنے کی دھمکی دے دی۔
اس سلسلے میں یمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن جامعہ زکریا کا اجلاس ملک صفدر حسین صدر کی زیر صدارت ایسوسی ایشن آفس میں منعقد ہوا۔ ملک صفدر حسین صدر کی جانب سے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں اکیڈمک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبدالستار ملک اور آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر رانا جنگ شیر نے مکمل حمایت اور شرکت کا اظہار کیا۔
اجلاس میں طے یہ پایا ہے کے تمام ملازمین، آفیسرز اور ٹیچرز حضرات صبح ٹھیک 10 بجے ایڈمن بلاک کے سامنے اکھٹے ہوں گے، اور اس کہ بعد ریلی کی صورت میں ملتان پریس کلب چوک نواں شہر جائیں گے۔ اور وہاں اپنے حق کے لیے بھرپور احتجاج کریں گے۔
اس کے علاوہ ملک صفدر حسین صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کل گورنر پنجاب چوہدری سرور صاحب کی ملتان آمد متوقع ہے ہم سب ان کے سامنے بھی پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے، اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے اور معاشی قتل بند نہ کیا ہمارا جائز مطالبہ نہ مانا اور نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس نہ لیا تو پنجاب بھر کے ٹیچرز آفیسرز اور ملازمین اپنے جائز حقوق کے لیے یونیورسٹی اور تدریسی عمل کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔جس کے نتیجے میں ہمارا احتجاج بڑھتا جائے گا اور اپنے حق کے لیے ہمیں احتجاجی دھرنا بھی دینا پڑا تو ہم گریز نہیں کریں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button