Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

خدمت آپ کی دہلیز پر،ملتان پہلے نمبر پر آگیا

خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کے تحت ہفتہ صفائی گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے کارکردگی کے لحاظ سے میدان مار لیا ہے۔پنجاب کی 8 ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں میں صفائی میں کارکردگی کے حوالے سے ملتان شہر پہلے نمبر پر رہا۔ملتان سٹی کو ایک ہفتہ کے دوران شہریوں کی طرف سے724 شکایات موصول ہوئیں،652 کا ازالہ کیا گیا۔
شکایات کے ازالے کی شرح 90 فیصد رہی،58 فیصد شکایت کرنے والوں کا ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

بہاولپور اور فیصل آباد سٹی میں یہ شرح 47 فیصد ، سیالکوٹ45 فیصد، راولپنڈی22، ڈیرہ غازیخان 20 فیصد ،گوجرانوالہ میں 18 اور لاہور میں شکایات کرنیوالوں میں سے صرف 13 فیصد نے اعتماد کا اظہار کیا۔

ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے بہترین کارکردگی پر ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور افسران کو شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ کمپنی ورکرز نے بہترین کارکردگی دکھا کر شہریوں کے دل جیت لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی "خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کے سلسلے میں واسا اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ تمام محکموں کی مجموعی بہتر کارکردگی شہر اولیا کو صوبہ میں اول پوزیشن دلا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر مین ہولز،سیور لائنز اور ڈرینز کی صفائی میں واسا سے بھر تعاون کیا جائے گا۔فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اہلیان ملتان کے اعتماد پر پورا اترے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button