Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

خدمت آپکی دہلیز پروگرام راؤنڈ 2 کا آغاز 6 ستمبر سےہوگا

حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ملتان ڈویژن میں بھی خدمت آپکی دہلیز پروگرام راؤنڈ 2 کا آغاز 6 ستمبر سے کردیا جائے گا ، جو کہ 17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
6 ہفتوں پر مشتمل پروگرام میں سرکاری دفتر عوام کی دہلیز پر میسر ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے خدمت آپکی دہلیز پروگرام بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران عوامی شکایات کا فوری ازالہ کریں اور شکایت کے حل کے بعد شکایت کنندہ سے رابطہ کریں۔شہریوں کو انتظامیہ کی کارکردگی نظر آنی چاہیے۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے غلط رپورٹنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ میں رہنے والا افسر ہوں، رپورٹس پر یقین کرنے کی بجائے از خود معاملات چیک کروں گا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button