Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

"خدمت آپ کی دہلیز پر“پروگرام کا آغاز صوبہ بھر میں27مئی سے ہو گا

"خدمت آپ کی دہلیز پر“پروگرام کا آغاز صوبہ بھر میں27مئی سے ہو گا۔

وزیراعلی عثمان بزدار پروگرام کا آغاز کریں گے۔دیہی اور شہری علاقوں میں صفائی پروگرام کا اہم حصہ ہو گا۔اضلاع کے درمیان صفائی کے مقابلے ہونگے، جزا اور سزا بھی ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔دوسری طرف ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے تمام منیجرز اور ڈپٹی منیجرز سے صفائی پلان طلب کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے ”کارکردگی“ ایپ تیار کی ہے،صفائی بارے فیلڈ کی سرگرمیوں کو کارکردگی ایپ پر رپورٹ کیا جائے گا ، جبکہ دوسری ایپ کے ذریعے شہری اپنا فیڈ بیک دیں گے جس کے تحت اضلاع کی رینکنگ کی جائے گی۔

تمام کارروائی کو ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا، فخرالاسلام ڈوگر نے ہدایت کی ہے کہ شہر میں ویسٹ اور ملبہ کی صفائی کے لئے تصاویر کے ثبوت کے ساتھ ” پہلے“ اور”بعد میں“ میکانزم کے تحت کام کیا جائے گا،ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ٹاپ پوزیشن کا حصول ہمارا ٹارگٹ ہے اور صاف ستھرا اور خوبصورت ملتان ہماری منزل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button