Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

خصوصی بچے ہمارا سرمایہ ہیں:کمشنر ملتان جاوید اختر

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ خصوصی بچے ہمارا سرمایہ ہیں ان کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا سپیشل بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے خصوصی ایپ اور ہیلپ لائن کا قیام بہت اہمیت کا حامل ہے، اس سے سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت میں آسانی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ رسائی میں مدد ملے گی۔ داخلہ مہم کے ذریعے عوامی شعوری بیداری کو فروغ دیا جائے، تاکہ والدین ایسے بچوں کو بوجھ سمجھنے کی بجائے ان کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے گورنمنٹ سپشل ایجوکیشن کے اداروں میں داخل کروائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسڑکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان میاں محمد ماجد سے ملاقات کے دوران کیا۔
اس ملاقات میں ڈسڑکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد نے کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کو سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن کی کارکردگی کے بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ڈویژن بھر میں سپیشل ایجوکیشن کے 32 ادارے کام کررہے ہیں جن میں ایک کالج بھی شامل ہے ان اداروں میں مجموعی طور پر چار ہزار خصوصی بچے زیرِ تعلیم ہیں جہاں حکومت پنجاب کی جانب سے انہیں فری تعلیم،بکس، یونیفارم، ماہانہ وظیفہ اور مفت پک اینڈ ڈراپ کی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں ۔
اس موقع پر ڈسڑکٹ آفیسر میاں محمد ماجد نے کمشنر ملتان ڈویژن کو سٹیٹ لینڈ کے حصول کیلئے درخواست پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دس ادارے کرایہ کی عمارتوں میں کام کررہے ہیں جہاں خصوصی بچوں کی ضروریات کے مطانق سہولیات نا ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس پر کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے فی الفور مطلقہ اضلاع کے ڈی سی صاحبان کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے جگہ کے تعین کی ہدایات جاری کردیں۔
کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ سپیشل بچوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے حکومت پنجاب خصوصی توجہ دے رہی ہے ان کی داخلہ مہم کے دوران کوشش کی جائے کہ سکول آ سکنے والے ہر خصوصی بچے کو سکول میں داخل کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button