Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

خلیفہ جلیل عباس صدیقی(مرحوم)کی رسم چہلم اداکی گئی

معروف سائکاٹرسٹ ڈاکٹر اے سجاد صدیقی، جنرل منیجر این پی ایچ سروسز احمد جواد اور ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو ہیڈ کوارٹر اسد حماد کے والد بزرگوار اور میڈیکل اسپیشلسٹ واپڈا ہسپتال ڈاکٹر علی عباس کے چچاپروفیسر خلیفہ جلیل عباس صدیقی(مرحوم) کا چہلم گزشتہ روز حیدریہ مسجد گلگشت ملتان میں ہوا۔
جس میں میپکو افسران میاں ندیم احمد، قیصر عباس نقوی،محمد انصر،خلیل عباس صدیقی، شکیل عباس صدیقی، شبر عباس صدیقی، محمد باقر، شفقت رضا، ملک ذوالفقار بھُٹہ، تعبیرِ ادب کے چیئرمین خلیفہ مسرور حسنین صدیقی، شاکر حسین شاکر، شباب خان، نوید حسنین سمیت بڑی تعداد میں میپکو افسران وملازمین، سیاسی وسماجی شخصیات، وکلاء،عزیز واقارب اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
پروفیسر خلیفہ جلیل عباس صدیقی مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے قرآن خوانی ہوئی۔
بعدازاں علامہ عمران کاظمی نے ڈاکٹر اے سجاد صدیقی کی دستاربندی کی۔مجلس ترحیم میں علامہ مولانا سخاوت علی قمی نے موت و حیات کے فلسفہ پر روشنی ڈالی اورکہا کہ ہر ذی نفس کو موت کا ذائقہ چکھناہے۔ فانی دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے تیار ی کرنی ضروری ہے جسکا حساب کتاب لافانی دنیا میں دیناہے۔اللہ تعالی کی توحید کے اقرارکے بعد سب سے پہلا فریضہ والدین کے ساتھ حُسن سلوک ہے۔
والدین کے ساتھ مہربانی اور رحمت کا سلوک کیاجائے ان کے سامنے اُف بھی نہ کی جائے اور مرحوم والدین کے لئے رحمت ومغفرت کی دُعامانگی جائے ان کا حق اولاد پر ان کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی قائم رہتاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button